روسی آٹو موٹیو  کمپنی GAZ دوبارہ ترکی کی منڈیوں میں لوٹ آئی

کمپنی کی حیثیت سے ہم نے ترکی کی کاروائیوں کو شروع کر دیا ہے۔ ویڈم سوروکن

692982
روسی آٹو موٹیو  کمپنی GAZ دوبارہ ترکی کی منڈیوں میں لوٹ آئی

روس کی آٹو موٹیو  کمپنی GAZ دوبارہ ترکی کی منڈیوں میں لوٹ آئی ہے۔

روس کی تجارتی گاڑیوں کی پیداوار دینے والی  معروف کمپنی GAZ گروپ کے ایگزیکٹیو  ویڈم سوروکن نے کہا ہے کہ کمپنی کی حیثیت سے ہم نے ترکی کی کاروائیوں کو شروع کر دیا ہے۔

ماسکو میں  منعقدہ آٹو موبیل  میلے سے خطاب کرتے ہوئے سوروکن نے کہا ہے کہ " ہم نے روس سے ملازمین کو بھی ترکی بھیجنا شروع کر دیا ہے اور مختصر مدت میں  مکمل پیداوار شروع کرنے کے بعد ہم اپنی کاروائیوں میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔

سوروکن نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ اس سال ہم تقریباً 500 گاڑیاں فروخت کریں گے۔

واضح رہے کہ روس کے GAZ گروپ اور ترک مرسا آٹو موٹیو نے سال 2012 میں GAZ مارکہ کی ہلکی تجارتی گاڑیوں  کی ترکی میں اسیمبلنگ اور فروخت کے لئے تعاون کا آغاز کیا تھا۔



متعللقہ خبریں