ترکی کا چھوٹا سا محلہ،سرطان کے مرض میں شفا کا سر چشمہ
ترک ضلع منیسا کا ایک محلہ خاص طور سے سرطان کے علاج میں اس وقت کافی مشہور ہو رہا ہے جہاں آنے والے مریض سرطان کے مرض سے شفا پاتے ہیں
![ترکی کا چھوٹا سا محلہ،سرطان کے مرض میں شفا کا سر چشمہ](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/8e47/1352/d0ff/58abf2dd3e991.jpg?time=1718537112)
![spil orman köşkleri.jpg](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/c31a/3341/4f3e/58abf3a45c54b.jpg?time=1718537112)
![spil dağı.jpg](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/d0c2/630b/7fcb/58abf39af379f.jpg?time=1718537112)
![spil dağı milli parkı.jpg](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/0345/6bb2/88e6/58abf38d106f9.jpg?time=1718537112)
ترک ضلع منیسا کا ایک محلہ خاص طور سے سرطان کے علاج میں اس وقت کافی مشہور ہو رہا ہے۔
اس محلے کا نام آئی واجیک ہے جہاں دور عثمانی میں شہزادے اقامت اختیار کیا کرتے تھے لیکن اب یہاں ہالینڈ، برطانیہ،فرانس،جرمنی اور امریکہ سمیت دیگر ممالک سے مریض شفایابی کےلیے آتے ہیں۔
اس محلے کو معالج محلہ بھی کہا جاتا ہے جہاں کی آبادی ماضی میں صرف 5 یا 6 افراد پر مشتمل تھی جو کہ اب بڑھ کر 250 افراد کے قریب جا پہنچی ہے۔
ترک ماہر رقص نورسیل قارا عثمان اولو شیمیشک پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھیں جنہوں نے یہاں سے شفا پائی ،ان کا کہنا ہے کہ کوہ اسپل کا قومی پارک سرطان سے شفا یابی میں انتہائی اکسیر ہے حتی خون کے سرطان میں مبتلا ایک شخص استنبول سے یہاں آیا جس نے واپسی پر جب اپنا خون کا تجزیہ کروایا تو یہ دیکھ کر حیران ہو گیا کہ اُس کے خون میں فاسد مادوں کی مقدار کم اور دیگر ضروری مادوں کی مقدار زیادہ ہو گئی ہے ۔
متعللقہ خبریں
![ہمیں مقبوضہ مغربی کنارے میں صحت کے بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش ہے، ڈبلیو ایچ او](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/86d8/1c77/119b/666d3869b9da1.jpg?time=1718537112)
ہمیں مقبوضہ مغربی کنارے میں صحت کے بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش ہے، ڈبلیو ایچ او
اسرائیل کے حملوں کے جاری رہنے کی وجہ سے غزہ تک ضروری غذائی امداد پہنچانا تقریباً ناممکن ہے