چاق و چوبند رہنا ہے توپھل اور سبزیوں استعمال   کریں،تحقیق

پھل اور سبزیوں کا استعمال  انسان  کو کئی نفیساتی امراض سے دور کرکے چاق و چوبند رکھتا ہے۔

671482
چاق و چوبند رہنا ہے توپھل اور سبزیوں استعمال   کریں،تحقیق

بے شک تازہ پھل اور سبزیاں جسمانی صحت کے لیے بہترین ہوتی ہیں لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ ان غذاؤں سے نفسیاتی صحت پر بہت مثبت اثر پڑتا ہے۔ پھل اور سبزیوں کا استعمال  انسان  کو کئی نفیساتی امراض سے دور کرکے چاق و چوبند رکھتا ہے۔

یہ تحقیق پبلک لائبریری آف سائنس کے تحت شائع ہوئی ہے جس کے مطابق نیوزی لینڈ میں یونیورسٹی آف اوٹاگو کے شعبہ نفسیات سے وابستہ ماہرنے نوٹ کیا کہ جن نوجوانوں اور بالغ افراد کو سبزیاں اور پھل دیئے گئے تھے صرف 14 دنوں میں ان کے رحجان، جوش اور سرگرمی میں واضح مثبت تبدیلی نوٹ کی گئی۔

سروے کے لیے 18 سے 25 سال کے 171 طلبا و طالبات کو 3 گروہوں میں بانٹ کر 2 ہفتے تک ان کا جائزہ لیا گیا۔ ایک گروپ کو وہی کچھ کھانے کی اجازت دی گئی جو وہ کھایا کرتے تھے۔ دوسرے گروپ کو روزانہ پھل اور سبزیوں کے دو اضافی پیالے کھلائے گئے۔ تیسرے گروہ کو فوڈ کوپن دیئے گئے اور انہیں بار بار سبزیاں اور پھل کھانے کی ترغیب دی گئی۔

شروع سے آخر تک تمام افراد کی نفسیاتی صحت کا جائزہ لیا جاتا رہا جن میں ان کا موڈ، سرگرمی اور تحریک کے علاوہ ڈپریشن اور اداسی جیسے عوامل کو نوٹ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق جن افراد کو براہِ راست پھل اور سبزیاں کھلائی گئیں ان میں سرگرمی، خوشی اور توانائی زیادہ تھی جب کہ کسی بھی گروہ میں مایوسی اور ڈپریشن نہیں دیکھا گیا۔

 اس تحقیق سےظاہر ہوتا  ہے کہ پھل اور سبزیاں نفسیاتی صحت پر فوری طور پر اثر  انداز ہوتی ہیں۔ اس بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ پھل اور سبزیوں کا استعمال آپ کو کئی نفیساتی امراض  سے دورکرکے چاق و چوبند رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں