چین: "بچے دو ہی اچھے" کی پالیسی،گزشتہ سال20 ملین بچے پیدا ہوئے

چین میں  ایک بچےکی  متنازعہ پالیسی کے  خاتمے کے ساتھ ہی  گزشتہ سال ملک میں بچوں کی  شرح پیدائش میں 7٫9 فیصد کا اضافہ ہوا

657158
چین: "بچے دو ہی اچھے" کی پالیسی،گزشتہ سال20 ملین بچے پیدا ہوئے

چین میں  ایک بچےکی  متنازعہ پالیسی کے  خاتمے کے ساتھ ہی  گزشتہ سال ملک میں بچوں کی  شرح پیدائش میں 7٫9 فیصد کا اضافہ ہوا۔

 چین کی کمیٹی برائے خاندانی منصوبہ بندی کے مطابق گزشتہ سال  ملک بھر میں  17 تا 20 ملین کے قریب  نئی ولادتیں عمل میں آئیں۔

 سن 2015 میں چین کی آبادی 1٫37 ارب تھی  جو کہ   سن 2030 میں بڑھ کر 1٫45 ارب ہو جائے گی ۔

اس خطرے کے پیش نظر  حکومت نے شہر میں  بسنے والے  جوڑوں کو ایک بچے کی ولادت تک محدود رکھنے  کی ہدایات  کی تھیں  جبکہ دیہی  علاقوں میں جوڑوں کو دوسرے بچے  کی اجازت  دے رکھی تھی  البتہ یکم جنوری سن 2016 سے  حکومت نے"  بچے دو ہی اچھے" کی پالیسی  اپناتےہوئے  ملک میں  عمر رسیدہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد روکنے  کا فیصلہ کیا تھا ۔


ٹیگز: #چین , #بچے , #دو

متعللقہ خبریں