چین رواں سال میں 30 مشن خلاء میں بھیجے گا
چانگ جِنگ "لانگ مارچ" نامی راکٹوں کی سیریل کے ساتھ یہ مشن چاند کے دور دراز علاقے میں اور مریخ سیارے پر تحقیقات کریں گے
چین اپنے خلائی پروگرام کے سلسلے میں رواں سال میں 30 مشن خلاء میں بھیجنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
چانگ جِنگ "لانگ مارچ" نامی راکٹوں کی سیریل کے ساتھ یہ مشن چاند کے دور دراز علاقے میں اور مریخ سیارے پر تحقیقات کریں گے۔
چانگ کی 5 خلائی گاڑیاں سافٹ لینڈنگ کریں گی اور چاند کی سطح سے نمونے حاصل کر کے واپس دنیا لوٹ آئیں گی۔
چین کی انسانی خلائی انجینئرنگ آفس کے ڈائریکٹروانگ کاویاو نے کہا ہے کہ"چین پہلی کارگو اسپیس شپ ٹئینکو۔1 کو رواں سال کے پہلے نصف میں مدار میں بھیجنے کا ہدف رکھتا ہے۔
ٹئینکو۔1 اسپیش شپ پہلے سے خلاء میں موجود ٹئینگونگ ۔2 خلائی لیبارٹری کے ساتھ جُڑ جائے گی اور تجرباتی کاموں میں مدد کرے گی۔
واضح رہے کہ بیجنگ انتظامیہ نے گذشتہ سال 22 مشن خلاء میں بھیجے تھے۔
متعللقہ خبریں
امریکہ، نیو یارک میں گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر عوام کو انتباہ
اس ہفتے نیویارک میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا
ہمیں مقبوضہ مغربی کنارے میں صحت کے بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش ہے، ڈبلیو ایچ او
اسرائیل کے حملوں کے جاری رہنے کی وجہ سے غزہ تک ضروری غذائی امداد پہنچانا تقریباً ناممکن ہے