چین:فضائی آلودگی میں اضافہ،سینکڑوں پروازیں منسوخ

چین میں فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث  309 پروازیں منسوخ اور قومی شاہراہیں عارضی طور پر ٹریفک کی آمد و رفت کےلیے بند کر دی گئیں

642198
چین:فضائی آلودگی میں اضافہ،سینکڑوں پروازیں منسوخ

چین میں  فضائی آلودگی   میں اضافے کے باعث  309 پروازیں منسوخ   اور   قومی شاہراہیں عارضی طور پر ٹریفک کی آمد و رفت کےلیے بند کر دی گئیں۔

 شین ہُوا خبر رساں ایجنسی  کے مطابق ، ملک کے شمالی شہر تیان جین  میں  فضا میں ذرات آلودگی  کی مقدار  2٫5 فیصد رہی  جو کہ  عالمی ادارہ صحت کی وضع کردہ  مقدار  سے 6 گنا زیادہ تھی ۔

  اس فضائی آلودگی کے باعث  شہر میں 3 دن کےلیے   خطرے کا الارم دے دیا گیا ہے۔

 اس آلودگی کی وجہ  سے  19 پروازوں کا رخ ہنگامی طور پر  دیگر شہروں کی جانب کرنا پڑا ۔

 



متعللقہ خبریں