گوک ترک ۔2 نے دنیا کے گرد 21 ہزار چکر مکمل کر لئے

ترکی کے ایچ ڈی سیٹلائٹ گوک ترک ۔2 نے دنیا کے گرد 21 ہزار چکر لگا لئے

632845
گوک ترک ۔2 نے دنیا کے گرد 21 ہزار چکر مکمل کر لئے

ترکی کے ایچ ڈی سیٹلائٹ گوک ترک ۔2 نے دنیا کے گرد 21 ہزار چکر لگا لئے ہیں۔

چار سال قبل مدار میں بھیجے جانے والے اس سیٹلائٹ  نے 23 ملین 8 لاکھ کلو میٹر علاقے کی تصاویر اتاری ہیں۔

وزیر سائنس، صنعت و ٹیکنالوجی فاروق اوزلو نے کہا ہے کہ سیٹلائٹ کے بھیجے گئے ان مناظر کو آفات کے مشاہدے،  شہری منصوبہ بندی ، زرعی  علاقے کے تجزئیے اور جنگلات کی آگ  کا مشاہدہ کرنے کے لئے  اور خبر رسانی کے شعبوں میں استعمال کیا گیا ہے۔

فاروق اوزلو نے کہا کہ اس سیٹلائٹ نے ترک مسلح افواج  کے لئے اہداف کی خبر رسانی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

کرہّ ارضی سے تقریباً 685 کلو میٹر کی بلندی پر چھوڑے گئے اس سیٹلائٹ  کو سال 2012 میں چین سے خلاء میں بھیجا گیا ، سیٹلائٹ دنیا کے گرد ایک چکر کو 98 منٹ میں پورا کرتا ہے۔

خبررسانی کے لئے ہی ترکی کے گوک ترک ۔1 سیٹلائٹ کو 5 دسمبر کو خلاء میں بھیجا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں