چین: فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

چین کے محکمہ موسمیات کےمطابق ، ہی نان، شانسی  اور شان ڈونگ  نامی صوبوں  کے علاوہ  تیان جین  شہر اور دارالحکومت بیجنگ  میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی  کی وجہ سے  خطرے کے الارم کا درجہ زرد کر دیا گیا ہے

609615
چین: فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

شمالی چین   میں فضائی آ لودگی کی وجہ سے الارم  کا درجہ زرد کر دیا گیا ہے۔

 چین کے محکمہ موسمیات کےمطابق ، ہی نان، شانسی  اور شان ڈونگ  نامی صوبوں  کے علاوہ  تیان جین  شہر اور دارالحکومت بیجنگ  میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی  کی وجہ سے  خطرے کے الارم کا درجہ زرد کر دیا گیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  امید ہے   کہ جلد ہی سرد ہوا کی لہر کے نتیجے میں یہ آلودگی کم ہو جائے گی ۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ  کھلی ہوا میں آتے وقت منہ کو اچھی طرح ڈھانپیں  اور ماسک پہنیں۔

 واضح رہے کہ چین میں  سن 2014 سے مسلسل فضائی آلودگی  بڑھ رہی ہے جس کی اہم وجہ   صنعتی ترقی میں اضافہ   ہے ۔

 



متعللقہ خبریں