فیس بک 3 ارب ڈالرامراض کےخلاف جنگ کےلیے دے گی:زکربرگ

سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بُک کے روحِ رواں مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ پریسیلا چین نے اعلان کیا ہے کہ بیماریوں کے خلاف جنگ کےلئے مجموعی طور پر تین ارب ڈالر سے زیادہ رقم عطیہ کرے گی

574874
فیس بک 3 ارب ڈالرامراض کےخلاف جنگ کےلیے دے گی:زکربرگ

سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بُک کے روحِ رواں مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ پریسیلا چین نے اعلان کیا ہے کہ ان کی فلاحی تنظیم ’’چین زکربرگ انیشی ایٹیو‘‘ آئندہ دس سالوں  کے دوران بیماریوں کے خلاف جنگ کےلئے مجموعی طور پر تین ارب ڈالر سے زیادہ رقم عطیہ کرے گی۔

یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز سان فرانسسکو میں ایک تقریب کے دوران کیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ رقم بیماریوں سے حفاظت، ان کے علاج اور بیماری کے دوران بہتر دیکھ بھال جیسے شعبوں میں خرچ کی جائے گی،‘‘

زکر برگ نے اعتراف کیا کہ بیماریوں کا مکمل خاتمہ ایک بہت بڑا ہدف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا میں چار اقسام کی بیماریاں اموات کی سب سے بڑی وجہ بنی ہوئی ہیں اور اگر ان پر قابو پالیا گیا تو یہ انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہوگی۔

 بیماریوں کے علاج پر تحقیق کرنے کےلئے وہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور ایسے دوسرے  شعبوں  سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی شراکت سے تحقیق کروائیں گے۔



متعللقہ خبریں