ہوائی: ماہرین نے نایاب مچھلی کا نام "اوباما "رکھ دیا

بتایا گیا ہے کہ ہوائی کے بعض سمندری ماہرین  نے مچھلی کی ایک  نئی  قسم  کا نام "اوباما "رکھ دیا ہے

565376
ہوائی: ماہرین نے نایاب مچھلی کا نام "اوباما "رکھ دیا

ہوائی کے بعض سمندری ماہرین  نے   مچھلی کی ایک  نئی  قسم  کا نام "اوباما "رکھ دیا ہے۔

ماہرین  نے بتایا ہے کہ یہ مچھلی خاص قسم  کی ہے   جن کو صرف پاپا آحانا موکائی کے قریب ہی پایا گیا ہے۔

 گزشتہ ہفتے  امریکی صدر اوباما  نے  تغیراتی  نقصانات کے باعث متاثرہ  جزائر نما ممالک کے لیے 40 ملین ڈالر کی امداد دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

 سن 1961 میں  امریکی ریاست ہوائی میں پیدا ہونے والے براک اوباما نے گزشتہ ہفتے  ایک ایسے علاقے کا دورہ کیا تھا  جہاں  تقریبا 7 ہزار کے قریب مختلف اقسام کے  جاندار پائے جاتے ہیں۔

  صدر اوباما کے نام  کو  کسی جانور  کا نام رکھنا  پہلاواقعہ نہیں ہے اس سے پیشتر سن 2012 میں امریکی دریائے بفلو  اور ڈک میں موجود ایک دیگر مچھلی  کا نام بھی " ایتھیوس ٹوما اوباما"رکھا جا چکا ہے۔

 



متعللقہ خبریں