سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کے بارے میں ترکی سے کوئی منفی رپورٹ نہیں ملی

سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کے سیل سے متعلق  اس وقت تک ترکی میں کوئی  منفی واقعے کی رپورٹ نہیں ملی، اس بارے میں تحقیقات  جاری ہیں

564892
سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کے بارے میں ترکی سے کوئی منفی رپورٹ نہیں ملی

انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اتھارٹی  نے کہا ہے کہ سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کے سیل سے متعلق  اس وقت تک ترکی میں کوئی  منفی واقعے کی رپورٹ نہیں ملی  اور اس بارے میں تحقیقات  جاری ہیں۔

اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ذرائع ابلاغ میں سام سنگ مارکہ کے "گلیکسی نوٹ 7" موبائیل فون کے سیل سے پیدا ہونے والے مسئلے  کی وجہ سے کمپنی کو شکایات موصول ہوئی ہیں تاہم ترکی سے اس وقت تک کسی قسم کی کوئی  شکایت  موصول نہیں ہوئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اتھارٹی   اس صورتحال پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہے، موضوع کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

مزید یہ کہ سام سنگ نوٹ 7 موبائیل فون کمپنی ترکی میں اپنے سیل فون کے ڈیلروں  کو 3 ستمبر 2016 سے قیمتوں کی واپسی یا آنے والے دنوں میں نئے سیل فون کے ساتھ تبدیلی کی تجاویز پیش کرے گی۔



متعللقہ خبریں