بھارت نے 20 سیٹلائٹ والے راکٹ کو کامیابی سے خلاء میں بھیج دیا

پولر سیٹلائٹ  لانچ وہیکل  PSLV-c34 کی مدد سے مقامی کارٹوسیٹ۔2 مانیٹرنگ سیٹلائٹوں کے ساتھ ساتھ کینیڈا، جرمنی، انڈونیشیا اور امریکہ کے 17 سیٹلائٹوں کو مدار میں بھیجا گیا ہے

516183
بھارت نے 20 سیٹلائٹ والے راکٹ کو کامیابی سے خلاء میں بھیج دیا

بھارت  کے خلائی تحقیقاتی مرکز ISRO   نے صوبہ آندھرا پردیش  کے خلائی مرکز سے 20 سیٹلائٹ والے راکٹ کو کامیابی سے خلاء میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارت کے پریس انفارمیشن بیورو  کی طرف سے جاری کردہ بیان  کے مطابق پولر سیٹلائٹ  لانچ وہیکل  PSLV-c34 کی مدد سے مقامی کارٹوسیٹ۔2 مانیٹرنگ سیٹلائٹوں کے ساتھ ساتھ کینیڈا، جرمنی، انڈونیشیا اور امریکہ کے 17 سیٹلائٹوں کو مدار میں بھیجا گیا ہے۔

بیان کے مطابق سیٹلائٹوں کا کُل وزن ایک ہزار 288 کلو گرام  تھا اور سیٹلائٹوں کی تعداد اس وقت تک بھارت کی خلائی تاریخ میں ایک ہی وقت میں خلاء میں بھیجے جانے والے سیٹلائٹوں کی بلند ترین تعداد تھی۔   

بیان میں کہا گیا ہے کہ مانیٹرنگ سیٹلائٹوں کا چھوڑا جانا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ اس نے بھارت کی کئی ملین ڈالر کی خلائی منڈی  میں ایک اہم  کردار کی شکل اختیار کرنا شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ ISRO نے سال 2008 میں 10 سیٹلائیٹوں والے راکٹ کو خلاء میں چھوڑا تھا۔

ایک وقت میں سب سے زیادہ  سیٹلائٹس کو  خلاء میں پہنچانے کا ریکارڈ روس کے پاس ہے۔

روس نے 2014 میں ایک ہی وقت میں 37 سیٹلائیٹوں کو خلاء میں بھیجا تھا۔



متعللقہ خبریں