ترکی:مقامی طور پر تیار کردہ ڈرون طیارے کا کامیاب تجربہ

ترک مسلح افواج نےمقامی طور پر تیار کردہ   ڈرون طیاروں   کے  ذریعے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا

481247
ترکی:مقامی طور پر تیار کردہ ڈرون طیارے کا  کامیاب تجربہ

ترک مسلح افواج نےمقامی طور پر تیار کردہ   ڈرون طیاروں   کے  ذریعے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ۔

  یہ تجربہ  قونیہ شہر  میں   ہوا  جس میں  بائراکتر TB-2  نے    ترک دفاعی صنعت راکٹ سان  کے   MAM-L قسم کے خود پر نصب میزائلوں سے اہداف کو نشانہ بنایا ۔

 اس کے علاوہ  مذکورہ  ڈرون طیارے    نے بعض   خفیہ مقامات کی نشاندہی  بھی کی گئی جسے ترک فضائیہ کے طیاروں نے  تباہ کر دیا ۔

  مقامی طور پر تیار کردہ اس ڈرون طیارے کا مقصد مشرقی ترکی میں  ترک مسلح افواج کو دہشت گردوں کی  سرگرمیوں اور ان کے خفیہ ٹھکانوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا  ہے ۔



متعللقہ خبریں