ترکی کے سائنسدان انٹارکٹکا میں اپنے تحقیقی کام کو مکمل کر کے وطن واپس لوٹ آئے

اگر ترکی اس براعظم پر اپنی بیس قائم کرتا ہے اور مشیر ملک بننا چاہتا ہے تو ماحولیاتی پروٹوکول پر دستخط ہمارے لئے بہت مفید ہوں گے۔ بائرام اوز ترک

472576
ترکی کے سائنسدان انٹارکٹکا میں اپنے تحقیقی کام کو مکمل کر کے وطن واپس لوٹ آئے

ترکی کے سائنسدان انٹارکٹکا میں اپنے تحقیقی کام کو مکمل کر کے وطن واپس لوٹ آئے ہیں۔

بّر اعظم سے روانگی سے قبل ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں بیان دیتے ہوئے ٹیم کے لیڈر، استنبول یونیورسٹی کے پروفیسر اور ترکی بحری ریسرچ وقف کے سربراہ بائرام اوز ترک نے کہا کہ مختلف یونیورسٹیوں سے 13 سائنسدانوں کی طرف سے کی گئی تحقیق کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کو فوری طور پر انٹارکٹکا ماحولیاتی پروٹوکول پر دستخط کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ترکی اس براعظم پر اپنی بیس قائم کرتا ہے اور مشیر ملک بننا چاہتا ہے تو ماحولیاتی پروٹوکول پر دستخط ہمارے لئے بہت مفید ہوں گے۔ اس کے علاوہ ہمارا مقصد ترکی کے بیس قائم کرنے کی صورت میں محققین کی اس بیس تک رسائی ہے۔

پروفیسر اوز ترک نے کہا کہ ترکی میں قطبوں کے بارے میں سائنسی تحقیقی کا واحد مرکز استنبول تکنیک یونیورسٹی کا قطب تحقیقی مرکز ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ موجود تحقیق میں میرے ساتھ شامل پروفیسر ڈاکٹر بُرجو اوز سوئے چیچک مستقبل میں متوقع ترک پرچم والی اس بیس پر تحقیقات جاری رکھ سکیں گی۔

تحقیقی ٹیم سے موصول معلومات کے مطابق یہ براعظم دنیا کی واحد جگہ ہے جس کے لئے کوئی جنگ نہیں کی گئی اور یہاں انٹارکٹکا سمجھوتے کے حامی ممالک کے 101 ریسرچ اسٹیشن موجود ہیں۔



متعللقہ خبریں