بلیک ہاکس ہیلی کاپٹروں کی ترکی میں تیاری

سیکورسکی کے اہم پرزہ جات کی انقرہ اور ایسکی شہر میں تیاری ترکی کے فخر کا باعث ہے

468821
بلیک ہاکس ہیلی کاپٹروں کی ترکی میں تیاری

بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کو سیکورسکی لائسنس کے ما تحت ترکی میں تیار کیا جائیگا۔

سائنس ، صنعت و ٹیکنالوجی امور کے وزیر فکری اشق کاکہنا ہے کہ دفاعی صنعت کی سیکریٹریٹ اور سیکورسکی کے درمیان " عمومی مقاصد کے حامل ہیلی کاپٹر منصوبے " کے دائرہ عمل میں سیکورسکی ہیلی کاپٹر میں مقامی صنعتی صلاحتیوں کو بروئے کار لایا جائیگا۔

وزیر اشق نے دورہ امریکہ کے دوران ہوائی آلات تیار کرنے والی فرم سیکورسکی کا معائنہ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹروں کی تیاری کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیکورسکی لاک ہیڈ مارٹن گروپ میں شامل ہو گیا ہے اور اس نے ترکی سے متعلق اہم سطح کا تعاون کیا ہے، جو کہ ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیکورسکی کے اہم پرزہ جات کی انقرہ اور ایسکی شہر میں تیاری ترکی کے فخر کا باعث ہے، ہماری تمنا ہے کہ مزید ترک فرمیں ان کے لیے پرزہ جات تیار کریں ۔



متعللقہ خبریں