ترکی: چائے کے کھیتوں کے لئے جین پُول قائم کیا جائے گا
چائے کے کھیتوں کے معیار میں بہتری کے پروجیکٹ کے سلسلے میں جین پُول قائم کئے جائیں گے اور اس کے لئے ریزے اور اس کے اطراف کے علاقوں کا انتخاب کیا گیا ہے
ترکی کے بحر اسود کے علاقے میں چائے کے کھیتوں کے لئے جین پُول پروجیکٹ تیار کیا جائے گا۔
چائے منیجمنٹ ڈائریکٹریٹ جنرل 'چائے کھُر' کی طرف سے چائے کے کھیتوں کے معیار میں بہتری کے پروجیکٹ کے سلسلے میں جین پُول قائم کئے جائیں گے اور اس کے لئے ریزے اور اس کے اطراف کے علاقوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
چائے کھُر نے ،دنیا میں چائے کی کاشت میں اہم سطح کی بہتری لانے والے ممالک مثلاً جاپان، چین، سری لنکا، بھارت، ویتنام ، انڈونیشیا اور کینیا سے مختلف خصوصیات کے حامل چائے کے پودوں کو ریزے منگوانا شروع کر دیا ہے۔
چائے کے ان پودوں پر ضروری کاروائی کے بعد پہلا قومی جین پُول تشکیل دیا جائے گا۔
یہ جین پُول ترکی کی چائے کی کاشت میں اور چائے کے سیکٹر میں اہم کردار ادا کرے گا۔
خاص طور پر براہ راست ترکی آنے والی چائے کی اقسام کی بہترین قابلیت کے حامل جین پُول میں چائے کی مختلف اقسام کے ملاپ سے چائے کی بہترین نئی اقسام تشکیل دی جائیں گی۔
اور یہ اقسام خاس طور پر ہماری قومی اقسام ہوں گی۔
متعللقہ خبریں
تنزانیہ میں ماربرگ وائرس کی نشاندہی، پہلا کیس ریکارڈ کر لیا گیا
تنزانیہ کے علاقے 'کاگیرا' میں ماربرگ وائرس کی تشخیص کا اعلان