ترک طالبعلموں کی شاندار کامیابی

ذہین طالبعلموں نے صرف سَر کی حرکت سے چلائی جا سکنے والی وہیل چئیر ڈیزائن کر لی

454533
ترک طالبعلموں کی شاندار کامیابی

ترکی کے ضلع غازی آنتیپ سے ہائی اسکول کے 4 طالبعلموں نے عالمی سطح پر کامیابی حاصل کی ہے۔

ذہین طالبعلموں نے صرف سَر کی حرکت سے چلائی جا سکنے والی وہیل چئیر ڈیزائن کی ہے۔

اپنے اس پروجیکٹ کے ساتھ طالبعلموں نے آسٹریلیا میں منعقدہ 13 ویں روبوٹ چیلنج عالمی روبوٹ چمپئین شپ میں شرکت کی اور ترکی کے لئے پہلا انعام حاصل کیا۔

تقریباً 50 ممالک سے 644 روبوٹوں کی شرکت سے منعقدہ اس مقابلے میں ترک طالبعلموں نے اسی تکنیک سے کمپیوٹر پر لکھنے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔

توقع ہے کہ ڈیزائن کردہ یہ ربوٹ ،وہیل چئیر کی شکل لینے کے بعد بہت سے معذوروں کی زندگیوں میں آسانیاں لائے گا۔



متعللقہ خبریں