زیکا وائرس کا پھیلاو بڑھتا جا رہا ہے: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ خطہ شمالی و جنوبی امریکہ کے کئی ممالک میں زیکا وائرس کا پھیلاو بہت تیز ہے

425557
زیکا وائرس کا پھیلاو بڑھتا جا رہا ہے: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ خطہ شمالی و جنوبی امریکہ کے کئی ممالک میں زیکا وائرس کا پھیلاو بہت تیز ہے۔
واضح رہے کہ مچھر کی ایک خاص قسم کے کاٹنے سے زیکا وائرس انسانی جسم میں داخل ہو کر زکام اور بخار جیسی علامات کا باعث بنتا ہے۔
عالمی ادارہٴ صحت کے مطابق شمالی اور جنوبی امریکہ کے کم از کم 23 ملکوں میں زیکا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔
عالمی ادارے نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے تا کہ اِس وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف بین الاقوامی سطح پر ایک لائحہ عمل کا تعین کیا جائے۔
برازیل کی صدر دیلما روسیف نے کہا ہے کہ اِس وائرس کے خلاف کوئی مدافعتی دوا موجود نہیں ہے لہٰذا پوری قوم کو اِس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اجتماعی طور پر حکومتی کوششوں کا حصہ بننا ہو گا۔
خیال ہے کہ صرف برازیل میں ایک ملین افراد زیکا وائرس میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں