بعض بری عادتیں جو ہمارے لیے مفید ہیں:پڑھئیے

لوگوں میں دوسروں کو گالیاں دینے، غیبت کرنے اور اپنی چیزوں کو صاف نہ کرنے جیسی کئی طرح کی بری عادتیں ہوتی ہیں جو دوسرے لوگوں کو سخت ناپسند ہوتی ہیں لیکن اب ماہرین نے ان بری عادتوں کے کئی فوائد بتا دیئے ہیں

414740
بعض بری عادتیں جو ہمارے لیے مفید ہیں:پڑھئیے

لوگوں میں دوسروں کو گالیاں دینے، غیبت کرنے اور اپنی چیزوں کو صاف نہ کرنے جیسی کئی طرح کی بری عادتیں ہوتی ہیں جو دوسرے لوگوں کو سخت ناپسند ہوتی ہیں اور ان عاداتِ بد کا شکار لوگ خود کو بدلنے کی کوشش میں رہتے ہیں مگر اب انہیں اپنی یہ بری عادتیں بدلنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ماہرین نے ان بری عادتوں کے کئی فوائد بتا دیئے ہیں۔
آئیے آپ کو ان بری عادتوں کے فوائد بتائیں۔
بدکلامی کرنا
ماہرین کہتے ہیں کہ گالیاں دینے اور بری زبان استعمال کرنے سے ہماری لڑائی میں ردعمل ظاہر کرنے کی قوت بڑھتی ہے جس سے دماغ میں درد کو رفع کرنے والی اینڈروفنز(endrophins) نامی رطوبت پیدا ہوتی ہے۔ہم بدکلامی عموماً غصے کی حالت میں کرتے ہیں اور ایسا کرنے سے ہمارا رویہ مزید لچکدار ہوتا ہے۔
صبح اٹھنے کے بعد بستر کو درست نہ کرنا
کنگسٹن یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح بستر کو درست کیے بغیر نکل جانے سے آپ مختلف قسم لی الرجی سے محفوظ رہتے ہیں۔ماہرین نے کہا کہ ایک بستر میں اوسطاً 15لاکھ جراثیم نما کیڑے ہوتے ہیں جو انسان کی مردہ جلد پر پلتے ہیں۔ جو لوگ روزانہ صبح اٹھ کر بستر جھاڑتے اور اسے درست کرتے ہیں سانس کے ذریعے ان کے جسم میں یہ کیڑے چلے جاتے ہیں جو دمے کی بیماری کے ساتھ کئی اقسام کی الرجی کا بھی باعث بنتے ہیں۔
گھر اور اشیا کی صفائی کے دوران گردوغبار اڑانا
عام تاثر ہے کہ گھر کی صفائی کے دوران اڑنے والی گرد صحت کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے مگر ماہرین نے اسے صحت کے لیے مفید قرار دے دیا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اس سے دمہ، خارش اور الرجی سے کافی حد تک انسان محفوظ رہتا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ جس شخص پر 6سے 18ماہ تک روزانہ 2مرتبہ یہ گرد پڑے اس میں مختلف قسم کی الرجی کا خدشہ 63فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گرد بستر جھاڑنے سے جسم میں داخل ہونے والے کیڑوں کے خلاف بھی مدافعت پیدا کرتی ہے۔
جسم سے ریح خارج کرنا
ماہرین کہتے ہیں کہ انسانی جسم سے بدبودار ہوا اس وقت خارج ہوتی ہے جب بیکٹیریا معدے سے باہر کی طرف جانے والی آنت میں موجود خوراک ہضم کر لیتے ہیں۔ یہ ہوا دراصل ہائیڈروجن سلفائیڈ ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر یہ بدبو خراب انڈے جیسی ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ میں کینسر لاحق ہونے کا خدشہ بہت کم ہے۔ماہرین نے بتایا کہ بدبو خارج ہونے سے تولیدی خلیوں میں پائے جانے والے تنفس اور توانائی کی پیدائش کے لیے لازمی خامرے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں