پیٹ کا معمولی کیڑاسرطان کا باعث بن گیا

کولمبیا میں ایک شخص میں پیٹ کے معمولی کیڑے کی وجہ سے سرطان کا مرض لاحق ہوگیا جس کی غیر معمولی افزائش اس مرض کی وجہ بنی ہے

364222
پیٹ کا معمولی کیڑاسرطان کا باعث بن گیا

انسانی جسم میں پائے جانے والے کیڑے عموماً پیٹ کی بیماریوں یا دیگر ایسے ہی مسائل کا سبب بنتے ہیں لیکن لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں ایک شخص کے جسم میں موجود کیڑا اس کے لئے سرطان جیسی خوفناک بیماری کا سبب بن گیا۔
خبرکے مطابق 41 سالہ شخص کو جنوری 2013 میں بگوٹا کے ایک ا سپتال میں لایا گیا گزشتہ دنوں ڈاکٹروں نے اس شخص کا معائنہ کیا تو ابتدائی اندازہ یہ تھا کہ اس کے پھیپھڑوں میں رسولیاں بن چکی ہیں جو کہ سرطان سے مشابہہ نظر آتی تھیں لیکن مزید تفصیلی معائنے سے پتہ چلا کہ ان رسولیوں کے خلیات انسانی خلیوں سے مختلف تھے۔
جب ان خلیات کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ گیندوا کیڑے کے خلیے ہیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انسانی جسم میں داخل ہونے والے کیڑے کے خلیات میں غیر معمولی افزائش کی وجہ سے اس نے سرطان کی صورت اختیار کرلی تھی۔
ماہر حیاتیات پیٹر اولسن کہتے ہیں کہ دنیا بھر میں تقریباً ساڑھے سات کروڑ لوگوں کی آنتوں میں گیندوا نامی کیڑا پایا جاتا ہے عموماً یہ خطرناک ثابت نہیں ہوتا لیکن یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ جسم میں پایا جانے والا کیڑا سرطان جیسی بیماری کا باعث بن کر موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں