ٹی آر ٹی ورلڈ نشریات کا باقاعدہ آغاز

ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن نے 29 اکتوبر سے اپنے انگریزی چینل کی نشریات کا باقاعدگی سے اجراء شروع کر دیا ہے

360460
ٹی آر ٹی ورلڈ نشریات کا باقاعدہ آغاز

ٹی آرٹی ورلڈ چینل نے 29 اکتوبر کے دن سے اپنی باقاعدہ نشریات شروع کر دی ہیں۔
نائب وزیر اعظم یالچن اقدوان کا کہنا ہے کہ ٹی آرٹی ورلڈ چینل سیاسی نہیں بلکہ انسانی اقدار کی حامل نشریات کا اجراء کرے گا۔
اقدوان نے اناطولیہ ایجنسی کے ایڈیٹر ڈیسک پر ایجنڈے کے معاملات پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ "حالیہ ایام میں ترک ڈرامہ سیریلز اور چینلز نے خطے میں خاصی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ ٹی آرٹی ورلڈ اسی کا ایک حصہ ہے اور اس چینل کا مرکزی خیال سیاست پر نہیں بلکہ انسانی اقدار پر محیط ہے۔ یعنی ہم واقعات کے سیاسی منظر نامے کے بجائے انسانوں پر اثرات کے جائزے پیش کریں گے۔یہ نہ صرف ترکی کے لیے بلکہ دنیا کے چاروں گوشوں کے لیے نشریات پیش کرے گا، مثال کے طور پر افریقی ملکوں کے مکین کسی واقع سے کس حد تک اثر انداز ہوتے ہیں تخیل و مقصد کے ساتھ نشریات جاری کرنے والا اور بچوں کے مستقبل کے معاملات میں کسی رہنما کی خدمات ادا کرے گا۔"
دریں اثناء ماہ مئی میں پاس ورڈ کی حامل تجرباتی نشریات کاآغاز کرنے والے اس چینل کو اب ہر کوئی دیکھ سکے گا۔
ٹی آرٹی سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن اس ضمن میں تفصیلی معلومات کو آئندہ کے ایام میں رائے عامہ تک پہنچائے گا۔
چینل کی سیٹ لائٹ فریکونسی ہے " ترک سات 3A : 11054 MHz، پولو رائزیشن : vertical، Symbol Rate: 30000، Fec : 3/4


ٹیگز:

متعللقہ خبریں