ٹانگیں نہیں تو کیا ،ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار

23 سالہ ٹانگوں سے معذور کینیا سیسر خواتین کے زیر جاموں کی ماڈلنگ کرتی ہے اوراس سے روزانہ 1000ڈالرکماتی ہے اس کی شہرت اور ماڈلنگ کی دنیا میں طلب روزبروز بڑھتی جا رہی ہے

389684
ٹانگیں نہیں تو کیا ،ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار

ریمپ پر ماڈل گرلز کے جلوے تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے لیکن یقیناکبھی ایسی ماڈل نہ دیکھی ہو گی جس کی ٹانگیں ہی نہ ہوں اور شایدیہ تصوربھی کرنا مشکل ہے کہ کوئی لڑکی جس کی ٹانگیں ہی نہ ہوں وہ ماڈلنگ بھی کر سکتی ہے۔
مگر تھائی نژاد امریکی لڑکی کینیا سیسر(Kanya Sesser)نے اس ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے۔ کینیا کی پیدائشی طور پر ہی ٹانگیں نہیں ہیں لیکن اس نے اس محرومی کو اپنی کامیابی کے راستے کی رکاوٹ نہیں بننے دیا اور ماڈلنگ کی دنیا میں اپنا ایک مقام بنانے میں کامیاب ہو گئی۔
23سالہ کینیا سیسر خواتین کے زیر جاموں کی ماڈلنگ کرتی ہے اوراس سے روزانہ 1000ڈالرکماتی ہے اس کی شہرت اور ماڈلنگ کی دنیا میں طلب روزبروز بڑھتی جا رہی ہے۔
ینیا کے انسٹا گرام اور فیس بک پیج پرشیئر کی گئی اس کی ماڈلنگ کی تصاویر کو صارفین انتہائی پسند کر رہے ہیں۔
کینیا نے ماڈلنگ اور خوبصورتی کے حوالے سے دنیا کا نظریہ ہی بدل دیا ہے۔


اس کا کہنا ہے کہ میں دنیا کو بتانا چاہتی ہوں کہ دراصل خوبصورتی کیا ہوتی ہے اورمجھے خوبصورت نظر آنے کے لیے ٹانگوں کی ضرورت نہیں، میں دوسری ماڈلز سے بالکل منفرد ہوں اور یہی میری خوبصورتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں