ترک کا پروجیکٹ چوتھے نمبر پر

مقابلے کے 168 شرکاء میں سے ترک معمار گیووینچ اوزیل کا پروجیکٹ چوتھے نمبر حاصل کر کے مقابلے کے سیمی فائنل میں شامل ہو گیا

387774
ترک کا پروجیکٹ چوتھے نمبر پر

ناسا کی مریخ کالونی میں ایک ترک کا پروجیکٹ چوتھے نمبر پر ۔۔۔
سیارہ مریخ پر انسانی آباد کاری کے لئے امریکہ کے قومی ایوی ایشن اینڈ اسپیس کے ادارے ناسا کی کاروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں ' مریخ کالونی کی تعمیراتی ڈیزائننگ 'کے مقابلے میں شرکاء سے تھری ڈائمنشن ٹیکنیک سے 4 خلابازوں کے رہ سکنے کے لئے 10 مربع میٹر کی ایک رہائشی جگہ کو ڈیزائن کرنے اور اس کو بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔
مقابلے کے 168 شرکاء میں سے ترک معمار گیووینچ اوزیل کا پروجیکٹ چوتھے نمبر حاصل کر کے مقابلے کے سیمی فائنل میں شامل ہو گیا ہے۔
خصوصی اور ٹیم ورک پروجیکٹ میں مریخ پر وسیع مقدار میں پائی جانے والی بسالٹ چٹانوں کو فائبر شکل میں لا کر اس سے قبل بالکل بھی عمل میں نہ لائی جانے والی تعمیراتی ٹیکنالوجی کو پیش کیا گیا ہے۔
اس پروجیکٹ میں فوٹوسینتھیسز کی تقلید میں ایک مصنوعی سسٹم کے ذریعے مریخ کے ماحول میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ ، کاربن اور آکسیجن کے ایٹموں کو علیحدہ علیحدہ کیا جاتا ہے۔
علیحدہ کی جانے والی کاربن کو کاربن فائبر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، آکسیجن ذخیرہ کر کے خلابازوں کے استعمال کے لئے پیش کی جاتی ہے یا پھر دوبارہ ماحول میں چھوڑ دی جاتی ہے۔
مقابلے میں 'سرچ کلاوڈز آرکیٹیکچر ' کمپنی کا "سنو ہوم" پہلے نمبر پر رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں