ہالینڈ کے لوگ اتنے طویل القامت کیوں ہیں؟

ایک رپورٹ کے مطابق دودھ ، دہی اور پنیر جیسی غذائیں ڈچ قوم کی روزمرہ خوراک ہی نہیں ہیں بلکہ ان کے لئے قومی علامتوں کی حیثیت رکھتی ہیں

386039
ہالینڈ کے لوگ اتنے طویل القامت کیوں ہیں؟

یہ بات مشہور ہے کہ نیدرلینڈزجسے ہالینڈ بھی کہتے ہیں وہاں کے لوگ پنیر بہت زیادہ کھاتے ہیں، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈچ قوم اس وقت دنیا کی قد آور ترین قوم بھی بن چکی ہے۔
ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کس طرح دنیا کے سب سے لمبے لوگوں نے پنیر کا دانشمندی سے استعمال کیا اور قابل رشک صحت کے مالک بن گئے۔
ایک رپورٹ کے مطابق دودھ ، دہی اور پنیر جیسی غذائیں ڈچ قوم کی روزمرہ خوراک ہی نہیں ہیں بلکہ ان کے لئے قومی علامتوں کی حیثیت رکھتی ہیں۔
سینکڑوں سال تک زیر سمندر رہنے والی زمین کو جب نیدرلینڈز کے لوگوں نے پانی سے آزاد کروایا تو یہ ہری بھری گھاس کی پیداوار کے لئے بہت زرخیز ثابت ہوئی اور اس پر ہزاروں لاکھوں مویشی پالے گئے۔ یہاں دودھ بہت عام ہو گیا، اتنا عام کہ پینے کے صاف پانی کی نسبت دودھ زیادہ آسانی سے دستیاب تھا۔ جو دودھ پینے سے زائد تھا اس سے دہی اور پنیر بنایا جانے لگا اور یوں ڈچ لوگوں میں پنیر کی مقبولیت اور عام استعمال کا آغاز ہوا۔
نیدرلینڈز میں دودھ سے بنی غذائیں برطانیہ، امریکہ اور جرمنی جیسے ممالک کی نسبت بھی فی کس 25 فیصد زیادہ استعمال کی جاتی ہیں۔


اس ملک میں مقبول ترین ناشتہ پنیر، ڈبل روٹی اور دودھ ہے اور صبح کے وقت میٹرو میں سفر کرتے لوگ پنیر سینڈوچ دودھ کے ساتھ کھاتے نظر آتے ہیں۔
تقریباً ڈیڑھ صدی قبل ڈچ قوم یورپ میں سب سے چھوٹے قد والی قوم تھی، لیکن پچھلے ڈیڑھ سو سال کے دوراں انہوں نے پنیر اور دودھ کا خوب استعمال کیا اور آج یہ یورپ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں سب سے لمبے قد والی قوم ہے۔
نیدرلینڈز میں خواتین کا اوسط قد 5 فٹ 7 انچ اور مردوں کا اوسط قد 6 فٹ سے زائد ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے پیچھے پنیر جیسی مصنوعات کا کافی عمل دخل ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں