کلونجی میں موت کے سوائے تمام امراض کا علاج ہے:حدیث رسول

کلونجی کا استعمال نہ صرف آپ کی مردانہ قوت کو بڑھاتا ہے بلکہ یہ کئی طرح کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے

385560
کلونجی  میں موت کے سوائے تمام امراض کا علاج ہے:حدیث رسول

ایک انتہائی سادہ غذاکلونجی اگر روزانہ ناشتے میں استعمال کی جائے تو آ پ کی مردانہ قوت میں حیرت انگیز اضافہ ہوسکتا ہے۔
ایک کپ کلونجی کے بیج،دو چمچ میتھی کے بیج اورایک چمچ جنگلی نیاز بولے کر ان تمام اجزاءکو پیس لیں۔
ہر صبح ناشتے میں ایک کھانے کا چمچ یہ سفوف شہد میں حل کر یں اور کھا لیں۔
اس کے بعد ایک گلاس دودھ ضرور پئیں جبکہ پھلوں کا استعمال بھی ضرورکریں اورصرف چھ ہفتے میں حیرت انگیز نتیجہ دیکھیں۔
کلونجی کا استعمال نہ صرف آپ کی مردانہ قوت کو بڑھاتا ہے بلکہ یہ کئی طرح کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
اگر اس کا باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو یہ جسم میں برے کولیسٹرول کو ختم کرکے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے۔
ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کلونجی کے استعمال سے دمہ کنٹرول کرنے میں بہت مدد ملتی ہے جبکہ گلے کے ورم میں بھی یہ بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں