موسمیات کی عالمی تنظیم کا دنیا بھر کو انتباہ

موسمیات کی عالمی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 50 برسوں کے شدید ترین "الا نینو" طوفان کا سامنا کرنے کا احتمال قوی دکھائی دیتا ہے

373189
موسمیات کی عالمی تنظیم کا دنیا بھر کو انتباہ

موسمیات کی عالمی تنظیم نے خوفزدہ کرنے والا ایک انتباہ جاری کیا ہے۔
موسمیات کی عالمی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 50 برسوں کے شدید ترین "الا نینو" طوفان کا سامنا کرنے کا احتمال قوی دکھائی دیتا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ ماہ مارچ میں شروع ہونے والے الا نینو قدرتی واقعات میں رواں سال کے آخری عشرے میں تیزی پیدا ہو گی۔
بحر اوقیانوس کی سمندری سطح کے درجہ حرارت میں اضافے پر توجہ مبذول کرانے والے ماہرین نے خبر دار کیا ہے کہ سمندری طوفان وسیع پیمانے کی تباہ کاریاں مچا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ بحر اوقیانوس کے مشرقی حصے میں سطح سمندر کے درجہ حرارت میں قابل ذکر حد تک تبدیلی سے پیدا ہونے والے فضائی تغیرات کو 'الا نینو' کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
یہ طوفان شدید بارشوں اور سیلابوں سے لیکر خشک سالی کا بھی موجب بنتے ہیں اوور بعض اوقات وبائی امراض کو بھی شہہ دیتے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں