لاپتہ طیارے کا سراغ ناسا کی طرف سے لگایا جائے گا

ناسا نے ایک ایسا آلہ متعارف کروایا ہے جس کی مدد سے لاپتہ ہونے والے طیارے کا سراغ محض 50 سیکنڈ میں لگایا جا سکے گا

370412
لاپتہ طیارے کا سراغ ناسا کی طرف سے لگایا جائے گا

لاپتہ ہونے والے طیارے کا سراغ ناسا کی طرف سے لگایا جائے گا۔۔۔
امریکی قومی ایوی ایشن و خلائی ادارے ناسا نے ایک ایسا آلہ متعارف کروایا ہے جس کی مدد سے لاپتہ ہونے والے طیارے کا سراغ محض 50 سیکنڈ میں لگایا جا سکے گا۔
یہ آلہ کسی بھی طیارے کے حادثے کے بعد ملبے تک رسائی کے کام میں موثر ثابت ہو گا ، آلے کے ٹیسٹ کا کام پوری رفتار کے ساتھ جاری ہے۔
ہدف کے مطابق یہ آلہ طیارے کے حادثے سے صرف 50 سیکنڈ کے بعد فعال ہو جائے گا اور اپنے سگنل سیٹلائٹ تک پہنچائے گا۔
امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ آلہ ریسکیو ٹیموں کو حادثے کی جگہ تک ممکنہ حد تک جلد از جلد رسائی کا موقع فراہم کرے گا اور اس کی مدد سے ایوی ایشن کے شعبے میں درپیش مسائل پر قابو پانے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں