ناسا کا عالمی مقابلہ ،شاہ میر اعزاز نےدوسری پوزیشن حاصل کی

کراچی کے طالب علم شاہ میراعزاز نے  خلائی بستی کا خاکہ پیش کیا جسے دسویں گریڈ کے لیے دوسرا انعام دیا گیا

340272
ناسا کا عالمی مقابلہ ،شاہ میر اعزاز نےدوسری پوزیشن حاصل کی

ناسا کا ایمز سینٹر ہرسال 6 سے 18 برس تک کے بچوں کے درمیان خلائی بستیوں کی ڈیزائننگ کا مقابلہ رکھتا ہے جس میں طالبعلم تحقیق کرتے ہیں اور حقائق پر مبنی پروجیکٹ پیش کرتے ہیں۔ اس سال 14 مختلف ممالک کے 3 ہزار 7 طالبعلموں نے مشترکہ طور پر 994 منصوبے پیش کئے جن میں سے دسویں گریڈ کے مقابلے میں دوسرا انعام کراچی کے طالب علم شاہ میراعزاز کو ملا جب کہ ایچی سن کالج لاہور کی ٹیم کو کوسموٹوپیا نامی پروجیکٹ کو اعزازی طور پرشامل کیا گیا ہے۔
شاہ میراعزاز نے ’بیونڈ انفینیٹی، ایروز آؤٹر ایٹماسفیئر سیٹلمنٹ‘ نامی خلائی بستی کا خاکہ پیش کیا تھا جسے دسویں گریڈ کے لیے دوسرا انعام دیا گیا ۔ اس کیٹیگری میں اکثر بچوں نے ایک ٹیم کی صورت میں پروجیکٹ پیش کیا تھا جب کہ شاہ میر نے انفرادی طور پر اپنا پروجیکٹ پیش کیا جسے بے حد پسند کیا گیا ۔
ان مقابلوں میں طالبعلموں کی صلاحیت، خلائی علوم کی معلومات، پیشکش کا انداز، تخلیق، ٹیم ورک اور مسائل کو حل کرنے جیسے اہم امور کا جائزہ لیا جاتا ہے جس کے تحت وہ ایک خلائی شہرتعمیرکرتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں