ایبولا کی ویکسی نیشن تیار کرنے میں کامیابی

ایبولا کے وائرس میں مبتلا دو ہزارا افراد کی ویکسی نیشن کیے جانے کے تجربات کامیاب ثابت ہوئے ہیں ۔ تاہم، ویکسین کی وسیع تر دستیابی ابھی کئی ماہ دور کی بات ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ گِنی میں اسی ویکسین پر ہونے والے تجربات 100 فی صد کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔ یہی رپورٹ ایک برطانوی طبی جریدے میں شائع ہوئی ہے

311575
ایبولا  کی ویکسی نیشن تیار کرنے میں کامیابی

ایبولا وبائی مرض پر قابو پانے کی امیدیں جلد ہی پوری ہو جائیں گی۔
ایبولا کے وائرس میں مبتلا دو ہزارا افراد کی ویکسی نیشن کیے جانے کے تجربات کامیاب ثابت ہوئے ہیں ۔
تاہم، ویکسین کی وسیع تر دستیابی ابھی کئی ماہ دور کی بات ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ گِنی میں اسی ویکسین پر ہونے والے تجربات 100 فی صد کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔ یہی رپورٹ ایک برطانوی طبی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی ماہر میری پال کیئنی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کوئی شک نہیں کہ یہ ویکسین مستقبل میں لاحق ہونے والی وبائی بیماریوں کے بچائو میں کارگر ثابت ہو، لیکن متنبہ کیا کہ ضابطہ کاروں کی جانب سے اِس کے استعمال کی منظوری ملنے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
گِنی میں عالمی ادارہ صحت کے رابطہ کار، محمد بالحسنی نے کہا ہے کہ علاج کی دریافت پر خوشی منائی جاسکتی ہے، لیکن اب بھی چوکنہ رہنے کی ضرورت ہے۔
ادھر، گِنی کے سرکاری رابطہ کار، سکوبا کیتا نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ موئثر ویکسین کی دریافت ایبولا سے متاثرہ مریضوں اور اُن کے اہل خانہ کو لاحق پریشانی میں کمی کا باعث بنے گی۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں