ایڈزکا مرض پھیلنے میں کمی واقع ہوئی ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ایڈز سے نبرد آزما ادارے کے مطابق ، اس سال کے آخر تک ایڈز کے 15 ملین مریضوں کا علاج کرنے کا ہدف گزشتہ مارچ کے مہینے میں ہی اپنی تکمیل کو پہنچ گیا

380622
ایڈزکا مرض پھیلنے میں کمی واقع ہوئی ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ایڈز سے نبرد آزما ادارے کے مطابق ، اس سال کے آخر تک ایڈز کے 15 ملین مریضوں کا علاج کرنے کا ہدف گزشتہ مارچ کے مہینے میں ہی اپنی تکمیل کو پہنچ گیا ۔
بیان میں بتایا گیا ہےکہ گزشتہ 15 سالوں کے دوران دنیا بھر میں 39 ملین افراد اس بیماری میں مبتلا ہوئے جن میں سے 25 ملین ہلاک اور 15 ملین صحت یاب ہوئے۔
ایڈز کے خلاف عالمی جنگ میں سن 2000 سے اب تک 30 ملین ایڈز کے مریضوں میں سے 8 ملین نے اس بیماری کے خلاف جنگ جیتی ہے۔
ادارے کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سن 2000 سے اب تک ایڈز کے واقعات میں 35 فیصد اور اس موذی مرض کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں 41 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
امکان بھی ظاہرکیا گیا ہے کہ سن 2030 تک اس بیماری کا دنیا بھر سے خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں