تھائی راہب کامراقبہ: کھولتے تیل میں بیٹھ گیا
تھائی لینڈ کے ایک مندر کے بڑے راہب سالانہ تہوار کے موقع پر کھولتے ہوئے تیل کے کڑاہے میں بیٹھ کر مراقبہ کرتے ہیں
![تھائی راہب کامراقبہ: کھولتے تیل میں بیٹھ گیا](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/10-11/Files/UploadedImages/9189157966monkinoil.jpg?time=1719055934)
بدھ راہب اپنی حیرت انگیز جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کی وجہ سے خصوصی شہرت رکھتے ہیں لیکن تھائی لینڈ کے ایک راہب کی ناقابل یقین مذہبی رسوم کو دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔
صوبہ نونگ باو لانپہو کے ایک مندر کے بڑے راہب سالانہ تہوار کے موقع پر کھولتے ہوئے تیل کے کڑاہے میں بیٹھ کر مراقبہ کرتے ہیں۔
اس دوران کڑاہے کے نیچے لکڑیوں کی آگ مسلسل جلتی رہتی ہے اور راہب کھولتے ہوئے تیل میں بیٹھے مخصوص دعائیں پڑھتے رہتے ہیں۔ اس عجیب و غریب مراقبے کی ویڈیو یوٹیوب پر آنے کے بعد ساری دنیا میں اس کی شہرت پھیل گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق کھولتے تیل میں مراقبہ سالانہ تہوار کا حصہ ہے اور مندر میں آنے والے مرد و زن میں یہ تیل تقسیم کیا جاتا ہے۔
اس تیل کو ہر طرح کی بیماریوں سے بچاوکے لئے مجرب نسخہ قرار دیا جاتا ہے۔
متعللقہ خبریں
![امریکہ، نیو یارک میں گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر عوام کو انتباہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/ea19/98fa/0f87/6671268344631.jpg?time=1719055934)
امریکہ، نیو یارک میں گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر عوام کو انتباہ
اس ہفتے نیویارک میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا
![ہمیں مقبوضہ مغربی کنارے میں صحت کے بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش ہے، ڈبلیو ایچ او](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/86d8/1c77/119b/666d3869b9da1.jpg?time=1719055934)
ہمیں مقبوضہ مغربی کنارے میں صحت کے بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش ہے، ڈبلیو ایچ او
اسرائیل کے حملوں کے جاری رہنے کی وجہ سے غزہ تک ضروری غذائی امداد پہنچانا تقریباً ناممکن ہے