روزہ داروں کو مشورہ " دوپہر کے وقت دو گھنٹے کی نیند ضرور لیں"

روزے کے دوران 2 گھنٹے کی نیند وجود میں پانی اور الیکٹرولِٹ کی کمی کو روکے گی اور نظام ہضم کے لئے بھی مفید ثابت ہو گی

324289
روزہ داروں کو مشورہ " دوپہر کے وقت دو گھنٹے کی نیند ضرور لیں"

روزہ داروں کو مشورہ " دوپہر کے وقت دو گھنٹے کی نیند ضرور لیں"۔۔۔
دن بھر میں 2 گھنٹے کی نیند دل کے دورے کے خطرے کو کم کرتی ہے۔
ماہِ رمضان کا موسم گرما میں آنا اس ضرورت کو بھی ساتھ لاتا ہے کہ گرمی کے موسم میں روزہ رکھنے کے دوران خاص احتیاط کا مظاہرہ کیا جائے۔
شعبہ قلب و جراحی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر بِن گیور سونمیز نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزے کے دوران 2 گھنٹے کی نیند وجود میں پانی اور الیکٹرولِٹ کی کمی کو روکے گی اور نظام ہضم کے لئے بھی مفید ثابت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ دوپہر کے وقت سونے والوں میں نہ سونے والوں کی نسبت دل کے دورے کا خطرہ بھی نصف حد تک کم ہوتا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر سونمیز نے کہا کہ یہ ماہِ رمضان گذشتہ 33 سالوں کا طویل ترین ماہِ رمضان ہے لہذا روزہ داروں کو بھی زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس گرمی میں صحت مند افراد میں بھی بلڈ پریشر، حرکت قلب میں بے قاعدگی اور شوگر کی کمی جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ۔
روزے کی حالت میں چونکہ بھوک پیاس کی وجہ سے نظام مدافعت سست پڑ جاتا ہے لہذا دن بھر میں 2 گھنٹے کی نیند نہ صرف جسم کے لئے بلکہ نفسیات کے لئے بھی مفید ثابت ہوتی ہے، انسان کو ٹینشن سے بچا کر دل کے دورے کے خطرے کو کم کرتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں