ٹی آر ٹی کا تین براعظموں میں بسے سامعین سے براہ راست رابطہ

ٹی آر ٹی نے اپنی ایف ایم نشریات کو بیک وقت تین مختلف براعظموں سے براہ راست نشر کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس سے سامعین زیادہ محظوظ ہو سکیں گے

320790
ٹی آر ٹی کا تین براعظموں میں بسے سامعین سے براہ راست رابطہ

ٹی آر ٹی نے اپنی ایف ایم نشریات کو بیک وقت تین مختلف براعظموں سے براہ راست نشر کیا ۔
اس سلسلے میں ایرحان کونوک نے ڈھاکہ سے ، بائے جے اور ارکان یاواش نے نیو یارک سے جبکہ موزون ے آسٹریلوی شہر ملبورن سے نشریات کی ذمہ داری سنبھالی ۔
ٹی آر ٹی کے نائب منتظم اعلی رجب شاہین نے اس موقع کی مناسبت سے کہا کہ ٹی آر ٹی نے شعبہ ٹی وی کے حوالے سے حالیہ عرصے میں کامیابی ک اہم منازل طے کی ہیں جس کے بعد اب ریڈیو کی باری ہے ۔
سات جنوری سے تر ک شہروں انقرہ،استنبول اور ازمیر کے اسٹوڈیوز سے بیک وقت اور براہ راست نشریات کے دوران سامعین سے روبرو مخاطب ہونے کا جو سلسلہ ٹی آر ٹی نے شروع کیا تھا اس میں باکو۔ سرائیوو اور برلن جیسے شہروں کا بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں