نابینا افراد اپنی زبان سے دنیا دیکھ سکیں گے

سائنسدانوں نے’’برین پورٹ وی 100‘‘ نام کا ایک آلہ تیار کیا ہے جس میں عینک پر کیمرہ نصب کیا گیا ہے

315782
نابینا افراد اپنی زبان سے دنیا دیکھ سکیں گے

سائنسدانوں نے’’برین پورٹ وی 100‘‘ نام کا ایک آلہ تیار کیا ہے جس میں عینک پر کیمرہ نصب کیا گیا ہے جو پہلے تصویری ڈیٹا جمع کرتا ہے اور اس کے بعد اسے برقی سگنلز میں بدلتا ہے اور پھر یہ برقی سگنلز ایک خاص آلے تک جاتے ہیں جس پر 400 کے قریب برقیرے الیکٹروڈز لگے ہوتے ہیں۔ اس آلے کو زبان پر پھیرنے سے سامنے کا ایک بلیک اینڈ وائٹ منظر ابھرتا ہے اور اس آلے سے پیدائشی نابینا افراد بھی ایک حد تک دیکھنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔
آلے کو زبان پر پھیرنے سے ایک طرح کا احساس ہوتا ہے جسے زبان کا بریل سسٹم کہا جاتا ہے یعنی زبان پر سنسنی اور بلبلوں کی طرح گمان ہوتا ہے۔ اسے استعمال کرنے والے 69 فیصد افراد نے بتایا کہ جب انہوں نے آلے کو زبان پرپھیرا تو انہیں آس پاس کی چیزوں کا گویا احساس ہونا شروع ہوا، برطانیہ کے ایک نابینا شخص نے اس آلے کے ذریعے پہاڑوں پر چڑھنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا ہے جو اس ایجاد کی افادیت کو ثابت کرتا ہے۔
یہ ایجاد پیدائشی نابینا افراد کے لیے بھی مفید ہے لیکن اسے استعمال کے لیے خصوصی تربیت کی ٖضرورت ہوتی ہے۔اگرچہ اب تک یہ تجارتی طور پر دستیاب نہیں لیکن اس کی قیمت کم از کم 10,000 ڈالر رکھی گئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں