یوروپا کا راز آخر کار افشاء ہو جائے گا

ناسا نے سیارہ مشتری کے برفانی سیٹلائٹ یوروپا پر سرچ سیٹلائٹ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے

312509
یوروپا کا راز آخر کار افشاء ہو جائے گا

خلاء میں یوروپا کا راز آخر کار افشاء ہو جائے گا۔۔۔
امریکہ کے ایوی ایشن اور خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے سیارہ مشتری کے برفانی سیٹلائٹ یوروپا پر سرچ سیٹلائٹ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس مشن کو یوروپا کلپر کا نام دیا گیا ہے جو 2020 کے سالوں میں شروع کیا جائے گا۔
سیٹلائٹ ماضی میں ہبل خلائی ٹیلی اسکوپ سے تشخیص کئے گئے آبی بخارات سے نمونے جمع کرے گی جن کا کیمیائی تجزئیہ کیا جائے گا۔
یوروپا کا قطر 3 ہزار 100 کلو میٹر ہے اور یہ چاند سے کچھ چھوٹا ہے۔
واضح رہے کہ اس سیارے پر زندگی کے آثار کا سب سے زیادہ احتمال پایا جاتا ہے، سیارے کی سطح برفانی ہے اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس سطح کے نیچے اوقیانوس ہو سکتا ہے۔
سرچ کے لئے بھیجی جانے والی خلائی گاڑی برفانی تہہ کے نیچے واقع اوقیانوس میں زندگی کے آثار کی تلاش کرے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں