شکر کم استعمال کیجیئے،زندگی بڑھائیے

عالمی ادارہ صحت کی طرف سے چینی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ چھ چمچ چینی کا استعمال مناسب قرار دیا جاسکتا ہے

311451
شکر کم استعمال کیجیئے،زندگی بڑھائیے

ہم میں سے اکثر چینی کا استعمال خطرے کی حد سے زیادہ کرتے ہیں اور کسی بھی ممکنہ بیماری کے خطرے کی گھنٹی بجتے ہی چھورنے پر مجبور ہوجاتے ہیں لیکن اب عالمی ادارہ صحت کی طرف سے چینی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ چھ چمچ چینی کا استعمال مناسب قرار دیا جاسکتا ہے اور اگر آپ اس سے زیادہ استعمال کرنا چاہیں تو کوشش کریں کہ 12 چمچ سے تجاوز ہرگز نہ کریں۔
یہ بھی یاد رکھیں کہ چینی کی یہ مقدار ہمیں روزمرہ کھانے اور مشروبات کی صورت میں بھی حاصل ہوتی ہے لہٰذا تمام ذرائع سے حاصل ہونے والی چینی کا مجموعہ زیادہ سے زیادہ 25 سے 50 گرام تک ہونا چاہیے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 50 گرام یومیہ سے زیادہ میٹھے کا استعمال ذیابیطس، کولیسٹرول، دانتوں اور ہڈیوں کی بیماریوں اور دل کی بیماریوں کی اہم ترین وجوہات میں سے ایک ہے۔
جدید دور میں پیپسی، کوکا کولا، ڈیو اور دیگر ایسے ہی کولا اور انرجی ڈرنکس کی وجہ سے روزمرہ چینی کا استعمال 20 چمچ روزانہ سے بھی زیادہ ہوچکا ہے لہٰذا اس قسم کے مشروبات سے بھی مکمل اجتناب کرنا ضروری ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں