اب مرغی کا گوشت لیبارٹریوں میں تیار ہوگا:ماہرین

ماہرین کا کہنا ہے اب جلد ہی فارمی مرغی بھی ماضی کا قصہ بن جائے گی کیونکہ لیبارٹری میں تیار کردہ مرغی کا گوشت آنے والا ہے

309930
 اب مرغی کا گوشت لیبارٹریوں میں تیار ہوگا:ماہرین

دیسی مرغی آج بھی لوگ شوق سے کھاتے ہیں لیکن اب دیسی مرغی کی جگہ فارمی مرغی عام ملتی ہے ، اب جلد ہی فارمی مرغی بھی ماضی کا قصہ بن جائے گی کیونکہ اب لیبارٹری میں تیار کردہ مرغی کا گوشت آنے والا ہے۔
اسرائیل کی تل ابیب یونیورسٹی کے ماہر حیاتیات پروفیسر امیت گیفن بعض تجربات پر کام شروع کر دیا ہے جس کا مقصد لیبارٹری میں مرغی کا گوشت تیار کرنا ہے۔
اس تحقیق کو جدید زرعی فاونڈیشن کا مالی تعاون حاصل ہے۔
فاونڈیشن کی توقع ہے کہ لیبارٹری میں مرغی کا گوشت تیار ہونے کے بعد مرغیوں کو پالنے اور ان کی گردن پر چھری چلانے کا رواج ختم ہوجائے گا۔
پروفیسر گیفن کہتے ہیں کہ وہ اپنے تجربات میں مرغی کے واحد خلیے سے گوشت کا مکمل ٹکڑا تیار کریں گے جس کا ذائقہ، خوشبو اور غذائیت 100فیصد اصلی مرغی جیسی ہوگی۔
اس سے پہلے ہالینڈ میں کئے گئے تجربات میں لیبارٹری میں گائے کے گوشت کو کامیابی سے تیار کیا جاچکا ہے اور سائنسدان توقع ظاہر کررہے ہیں کہ مرغی کا گوشت بھی کامیابی سے تیار کرلیا جائے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلے 40 سال کے دوران دنیا کی آبادی 9 ارب سے بڑھ جائے گی اور اتنی بڑی آبادی کی گوشت کی ضرورت صرف مصنوعی طریقوں سے پوری کی جاسکے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں