ترکی ونڈ انرجی میں پیداواری بیس بن سکتا ہے

ترکی میں ونڈ ٹربائن اور تکنیکی سامان کی پیداوار میں حالیہ سالوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے

303753
ترکی ونڈ انرجی میں پیداواری بیس بن سکتا ہے

ترکی ونڈ انرجی میں پیداواری بیس بن سکتا ہے۔۔
ترکی میں ونڈ ٹربائن اور تکنیکی سامان کی پیداوار میں حالیہ سالوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار ونڈ انرجی سے گہری دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔
ترکی ونڈ انرجی یونین کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ سردار اتاسیوین نے 15 جون عالمی ونڈ انرجی کے دن کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی میں ونڈ انرجی کے لئے مقامی صنعت میں حالیہ سالوں میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی ونڈ انرجی کے حوالے سے اعلٰی صلاحیت والا ملک ہے۔ مختلف جغرافیاوں سے متعدد ممالک ترکی میں ونڈ انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں جس کی بدولت ترکی ونڈ انڈسٹری کی پیداوار میں ایک بیس کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔
سردار اتاسیوین نے کہا کہ سال 2023 تک ٹربائن کے کم از کم 75 فیصد سپئرپارٹس کی ترکی میں پیداوار ممکن ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں