صبح ہشاش بشاش اٹھنا چٹکیوں کا کام ہے:ایک تحقیق

اگر آپ چاہتے ہیں کہ صبح جلد بیدار بھی ہوں اور ہشاش بشاش بھی ہو تو رات کو سونے سے چند گھنٹے قبل روشنیاں مدھم کر دیں صبح جلد اٹھ جائیں گے

302298
صبح ہشاش بشاش اٹھنا چٹکیوں کا کام ہے:ایک تحقیق

ہم میں سے بہت سے لوگ اپنے دفتری معاملات کے دوران اونگھتے رہتے ہیں اور اِ س سے نجات کا آسان حل ایک تحقیق میں سامنے آگیاہے ۔
بین الاقوامی کمپنی فلپس کی تحقیق میں انکشاف ہواہے کہ انسانی جسم کا سونے اور جاگنے کا یک چکر تقریباً ساڑھے چوبیس گھنٹے میں مکمل ہوتاہے جبکہ دن اور رات کا قدرتی چکر تقریباً 24گھنٹوں کا ہوتا ہے او ریہی آدھے گھنٹے کا فرق ہمیں روزانہ زیادہ سونے پر مجبور کرتاہے ۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ صبح جلد بیدار بھی ہوں اور ہشاش بشاش بھی ہو توسادہ ساحل درج ذیل ہے ۔
رات کو سونے سے چند گھنٹے قبل روشنیاں مدھم کر دیں ۔
صبح بیدار ہوتے ہی تیز روشنی میں آ جائیں ۔
اس کا دوسرا حل یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایسی روشنی کا استعمال کریں جو مقررہ وقت پر خود بخود آن ہو جائے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں