ترکی: انگلی کے نشان سے اب انسان کی جنس معلوم کی جا سکے گی

بارتن یونیورسٹی کےشعبہ کمپیوٹرز سے وابستہ ریسرچ انجینئرز میں شامل ایوب براق جیہان نے بتایا ہے کہ ہماری یہ دریافت پولیس،جینڈر میری اور خفیہ ایجنسی کے شعبہ انسداد جرائم میں کافی معاون ثابت ہوگی

299306
ترکی: انگلی کے نشان سے اب انسان کی جنس معلوم کی جا سکے گی

بارتن یونیورسٹی کے پروفیسروں نے دنیا میں پہلی بار انگلیوں کے نشانات کے ذریعے شخصی جنس کا تعین دریافت کیا ہے۔
شعبہ کمپیوٹرز سے وابستہ ریسرچ انجینئرز میں شامل ایوب براق جیہان نے بتایا ہے کہ ہماری یہ دریافت پولیس،جینڈر میری اور خفیہ ایجنسی کے شعبہ انسداد جرائم میں کافی معاون ثابت ہوگی ۔
جیہان نے بتایا کہ اس نظام کے تحت انگلیوں کے نشانات کے ذریعے شخص کی جنس کا تعین ہو سکے گا جس کے لیے ہم نے 750 افراد کی انگلیوں کے نشانات پر تجربہ کیا جس میں ہمیں 90 فیصد کامیابی ملی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس نظام کا عالمی پیٹنٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست جلد ہی جمع کروائی جائے گی ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں