جنوبی کوریا میں میرس وائرس سے مزید دو ہلاک

جنوبی کوریا میں میرس وائرس میں عنقریب ہی مبتلا 13 افراد میں سے دو ہلاک ہو گئے ہیں ۔

299229
 جنوبی کوریا میں میرس وائرس  سے مزید دو ہلاک


جنوبی کوریا میں میرس وائرس میں عنقریب ہی مبتلا 13 افراد میں سے دو ہلاک ہو گئے ہیں ۔
اسطرح ابتک ہلاک ہونے والوں کی تعداد نو تک پہنچ گئی ہے اور وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد108 تک جا پہنچی ہے جنوبی کوریا میں 3500 افراد کو قرانطینہ میں لیا گیا ہے اور ملک میں درس و تدریس میں بھی وقفہ دے دیاگیا ہے ۔
دریں اثنا، ملک میں میرس وائرس میں روز بروز اضافے کیوجہ سے صدر پاک گنحے نے اپنے دورہ امریکہ کو منسوخ کر دیا ہے ۔یہ وائرس ملکی تجارت ،سیاحت اور اقتصادیات کے لیے بھی سخت خطرہ تشکیل دیتا ہے ۔ میرس وائرس کے خوف سے تمام شاپنگ سینٹرز اور تفریحی مقامات خالی پڑے ہیں اور بیرونی ممالک سے آنے والے مسافروں کی تعداد میں بھی 30 فیصد کمی ہوئی ہے ۔
دنیا میں اسوقت تک 1257 افراد میرسوائرس کا شکار ہوئے ہیں ۔ سعودی عرب کے بعد جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں