منہ کی بدبو دور کرنےکے گھریلو ٹوٹکے

منہ سے بدبو آنا ایک ایسا مسئلہ ہے اور اس کی وجہ سے کئی بے تکلف دوست آپ کو بے عزت بھی کرسکتے ہیں

297574
منہ کی بدبو دور کرنےکے گھریلو ٹوٹکے

منہ سے بدبو آنا ایک ایسا مسئلہ ہے اور اس کی وجہ سے کئی بے تکلف دوست آپ کو بے عزت بھی کرسکتے ہیں ۔
چلیئےآپ کو منہ کی بدبو سے نجات کے چند آسان طریقے بتاتے ہیں۔
منہ میں بدبو کی وجہ عارضی یا مستقل ہو سکتی ہے۔عارضی بو کھانوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔کچھ کھانے مثلاًپیاز اور لہسن وغیرہ کے کھانے سے منہ سے وقتی طور پر بدبو آتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ جب یہ خوارک خون میں ملتی ہے تو پھیپھڑوں سے سانس خارج ہونے کے بعد منہ سے بو آتی ہے
۔اس بدبو کو مختلف کھانوں سے بچ کر روکا جا سکتا ہے۔
منہ سے مستقل بو کی وجہ زبان کے اوپر بیکٹیریا کا اکٹھا ہونا ہے ۔یہ بیکٹیریا اس وقت مزید پھلتے پھولتے ہیں جب ہمارا منہ خشک ہوتا ہے۔آپ کوچاہیے کہ دن میں دو بار جب برش کریں تو اپنے برش کو زبان کے اوپر بھی اچھی طرح رگڑیں تا کہ بیکٹیریا سے نجات پائی جا سکے۔آپ کو چاہیے کہ اپنے دانتوں کو بالکل صاف رکھیں ۔
زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال
اگر آپ کا منہ خشک ہوجائے تو پھر منہ سے بو آتی ہے۔آپ کو چاہیے کہ پانی کا وافر استعمال کریں تا کہ منہ خشک نہ ہو اور منہ سے بو بھی نہ آئے۔
برش کریں
کوشش کریں کہ اپنے دانتوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ ہر کھانے کے بعد دانت صاف کریں تا کہ منہ میں کھانے کے ذرات نہ رہیں اور بو سے نجات حاصل کی جاسکے۔


منہ میں ا نفیکشن
اس بات کا خیال رکھیں کہ کہیں آپ کے منہ میں کوئی انفیکشن تو نہیں کیونکہ انفیکشن کی وجہ سے بھی منہ سے بو آتی ہے۔
پھلوں کا استعمال
آپ کو چاہیے کہ چبانے والے پھل کھائیں کہ اس طرح نہ صرف منہ کی ورزش ہوگی بلکہ دانت بھی صاف رہیں گے۔گاجر، سیب،امرود، ناشپاتی وغیرہ کا استعمال کریں۔
کافی اور چائے کا کم استعمال
کافی اور چائے کے استعمال سے نہ صرف دانت خراب ہوتے ہیں بلکہ اس سے منہ سے بھی بو آتی ہے۔
دہی کھائیں
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہی کھانے سے منہ میں موجود خطرناک بیکٹیریا ختم ہوجاتے ہیں لہٰذا آپ کوچاہیے کہ دہی کھائیں۔
تمباکو نوشی سے پرہیز
جو لوگ سگریٹ پیتے ہیں ان کے منہ سے ناگوار بو آتی رہتی ہے ۔اگر آپ تمباکو کسی بھی صورت میں استعمال کرتے ہیں تو فوراًاس سے نجات حاصل کرلیں۔
دوائیوں کا استعمال
بعض ادویات ایسی ہوتی یں جن کے استعمال سے منہ سے بو آنا شروع ہوجاتی ہے۔اگر آپ کو کبھی ادویات استعمال کرنے کی وجہ سے ایسا ہو تو پریشان مت ہوں اور کچھ دن انتظار کریں اور ساتھ ہی دودھ اور دہی کا استعمال کریں،یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں