مردوں کے بھی مخصوص ایام ہوتے ہیں: طبی انکشاف

ایک خبر کے مطابق مردوں میں بھی خواتین کی طرز پر مخصوص ہارمونز تلخی یا افسردگی کا باعث بنتے ہیں

294118
مردوں کے بھی مخصوص ایام ہوتے ہیں: طبی انکشاف

خواتین کی تولیدی زندگی کا ایک اہم پہلو ماہوار ایام ہیں جن کے دوران اکثر خواتین میں افسردگی، تلخی جیسی علامات بھی پیدا ہو جاتی ہیں لیکن انکشاف ہواہے کہ مردوں میں بھی یہ ماہوار تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں۔
مشہور جریدے کاسمو پولیٹن نے اس سلسلہ میں ڈاکٹر پائل ویرنا ڈو سے رابطہ کیا تاکہ مردوں کے موڈ میں اچانک تبدیلیوں کی تحقیق کی جاسکے۔
معاملے کی جانچ کرنے پر معلوم ہوا کہ کچھ مردوں میں عورتوں کی طرح ماہواری کا عمل تو نہیں ہوتا لیکن ان میں بھی ٹیسٹوس ٹی رون ہارمون کی مقدار کم ہونے پر مزاج کی ویسی ہی تبدیلیاں نظر آتی ہیں جیسی خواتین کے مخصوص ایام کے دوران نظر آتی ہیں۔
ان ہارمونز کی مقدار صبح کے وقت زیادہ ہوتی ہے لیکن دن گذرنے کے ساتھ ساتھ اس میں کمی واقع ہوتی ہے جس کی وجہ سے غصہ، افسردگی اور تلخی جیسی علامات رونما ہوسکتی ہیں۔
ناقص خوراک ، تھکاوٹ اورذہنی پریشانی جیسے عوامل بھی اس ہارمون میں کمی کا باعث بنتے ہیں جس کا نتیجہ ویسا ہی ہوتا ہے جیسے خواتین کے ایام کے دوران مزاج کی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔
خواتین کی مخصوص کیفیات کو پی ایم ایس اور مردوں کی ان مخصوص کیفیات کو آئی ایم ایس کا نام دیا گیا


ٹیگز:

متعللقہ خبریں