کینیڈا میں پروں والے ڈائناسور کا ڈھانچہ دریافت

ساڑھے سات کروڑ سال پرانے ڈھانچے کے نمونے کینیڈا کے صوبےالبرٹا کے بنجر علاقے سے دریافت ہوئے ہیں جو کہ شتر مرغ جیسی مخلوق کی طرح ایک طویل القامت پرندہ تھا

293551
کینیڈا میں پروں والے ڈائناسور کا ڈھانچہ دریافت

کینیڈا کے سائسندانوں نے امریکہ میں اب تک پائے جانے والے پروں والے ڈائناسور کے ڈھانچے دریافت کئے ہیں۔
ساڑھے سات کروڑ سال پرانے ڈھانچے کے نمونے کینیڈا کے صوبےالبرٹا کے بنجر علاقے سے دریافت ہوئے ہیں جو کہ شتر مرغ جیسی مخلوق کی طرح ایک طویل القامت پرندہ تھا۔
اب تک پروں والے ڈائنو سارز زیادہ تر چین اور جرمنی میں دریافت ہوئے ہیں۔
کیلگری یونیورسٹی کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر ڈارلا زیلینٹسکی کے مطابق یہ واقعی انتہائی حیرت انگیز دریافت ہے کیونکہ یہ مغربی نصف کرہ ارض پر پائے جانے والے پہلے پروں والے ڈائنا سور کے نمونے ہیں۔
زیلنیسٹکی کے مطابق ،ان نمونوں کی بدولت پہلی مرتبہ یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ طویل القامت طیور ڈائناسور نسل کے کئی دوسرے گروپوں کی طرح پروں سے ڈھکے ہوئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں