بجنگ میں تمباکو نوشی پر پابندی

چین کے دارالحکومت بجنگ میں پبلک مقامات میں بند کمروں میں تمباکو نوشی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

300357
بجنگ میں تمباکو نوشی پر پابندی

بجنگ میں تمباکو نوشی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
چین کے دارالحکومت بجنگ میں پبلک مقامات میں بند کمروں میں تمباکو نوشی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
آج سے عمل درآمد شروع کیے جانے والے قانون کے مطابق سرکاری دفاتر، شاپنگ سینٹرز ، ٹرانسپورٹس ، بسوں اور بسوں کے اڈوں پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
بیجنگ کے مرکزی ٹرمینل پر سگریٹ نوشی کے لیے مختص تین کمروں کو بند کر دیا جائے گا اور شہر کے 600 بس اسٹاپس پر سگریٹ نوشی کے لیے جگہ مخصوص کی جائے گی۔
اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پہلے سے عائد علامتی 10 یوان (1.6ڈالر) جرمانے کو بڑھا کر 200 یوان (32 ڈالر) کر دیا گیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ چین میں 30 کروڑ افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں جن میں نصف تعداد مردوں کی ہے۔ جبکہ 74 کروڑ افراد بلواسطہ اس کا شکار ہوتے ہیں۔
عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ چین میں ہر سال 13 لاکھ افراد پھیپھڑوں کے سرطان کی وجہ سے موت کا شکار ہو جاتے ہیں جو دنیا میں اس مرض سے ہونے والی ہلاکتوں کا ایک تہائی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں