روس کی کارگو خلائی گاڑی کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لئے سامان لے جانے کے لئے خلا میں بھیجی جانے والی روس کی کارگو خلائی گاڑی کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا ہے

255185
روس کی کارگو خلائی گاڑی کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لئے سامان لے جانے کے لئے خلا میں بھیجی جانے والی روس کی کارگو خلائی گاڑی کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
روسی خلائی گاڑی کو کل چھوڑا گیا اور چھوڑے جانے سے مختصر وقت کے بعد گاڑی سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
حکام کے مطابق گاڑی کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی AFP سے بات کرتے ہوئے ایک افسر نے کہا ہے کہ روسی خلائی گاڑی کنٹرول سے نکل گئی ہے اور اس نے گرنا شروع کر دیا ہے ۔
توقع ہے کہ دن کے اندر اندر روسی خلائی ایجنسی کوئی بیان جاری کرے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں