مشروبات کا استعمال دل کی بیماریوں کے لیے خطرناک

صحت کے ماہرین کی ایک نئی تحقیق کیمطابق آپ کے مشروب میں شکر جتنی زیادہ ہو گی دل کی بیماریوں کا خطرہ اتنا ہی بڑھ جاتا ہے۔

253792
مشروبات کا استعمال   دل کی بیماریوں کے لیے  خطرناک

صحت کے ماہرین کی ایک نئی تحقیق کیمطابق آپ کے مشروب میں شکر جتنی زیادہ ہو گی دل کی بیماریوں کا خطرہ اتنا ہی بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین نے کہا کہ شکر کی ایک قسم فروکٹس پر مشتمل کم میٹھے یا زیادہ میٹھے مشروبات کے صرف دو ہفتے کے استعمال سے دل کی بیماریوں کےخطرے کے عوامل میں اضافہ ہوتا ہے۔
صحت کے ماہرین نے شکر کو استعمال نہ کرنے کا انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میٹھے مشروبات کے استعمال سے پرہیز کرنے کی ضرورت ہے ۔
یونیورسٹی آف کیلی فورنیا ڈیوس سے منسلک تحقیق کار کیمبر اسٹین ہوپ کہتی ہیں کہ یہ پہلی تحقیق ہے جو شکر کی اضافی مقدار اور صحت کے ممکنہ سنگین نتائج کے درمیان براہ راست تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔انسان اضافی غذائی چینی کے نقصان دہ اثرات کے لیے حساس ہے۔ جبکہ نئی تحقیق کے اعداد و شمار نے ان مطالعوں کے ثبوت کو تقریت دی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ دل کی بیماریوں کا خطرہ اضافی شکر پینے سے بڑھتا ہے۔
سائنسی جریدہ 'امریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن 'میں شائع ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا کہ مشروبات میں فروکٹس کی مقدار میں اضافہ کے ساتھ دل کی بیماریوں کے خطرے میں بھی اضافہ ہوا ۔ نتائج سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ لیپو پروٹین میں اضافہ مردوں سے زیادہ عورتوں کے لیے بڑا خطرہ تھا، جبکہ عورتوں کا وزن بھی میٹھے مشروبات کی وجہ سے بڑھا تھا۔
برطانوی ماہر غذائیت زوئی ہارکومب نے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ شکر کو غذا کے طور پر کیوں کھایا جاتا ہے، اس میں بالکل بھی پروٹین اور ضروری چکنائی نہیں، نہ ہی یہ پروٹین اور معدنیات پر مشتمل ہے۔ اس کے باوجود یہ انسانی خوراک کا بڑا حصہ بن گئی ہے اور ہماری ضروریات کے مقابلے میں کہیں زیادہ کھائی جاتی ہے۔
ڈاکٹر ہارکومب کے مطابق، اگر غذائی اجزاء کے بجائے شکر کھاتے ہیں، تو آپ غذائی اجزاء سے محروم رہ جاتے ہیں اور اگر غذائیت والی غذا کے مقابلے میں شکر کو ترجیح دیتے ہیں تو یہ آپ کو موٹا کر دے گی نتیجہ یہ ہے کہ آپ شکر کے ساتھ نہیں جیت سکتے ہیں۔
ایک حالیہ تحقیق میں امریکی سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ شکر کھانے سے انسان میں دباؤ کا باعث بننے والے ہارمون کارٹی سول کی اخراج کی شرح میں کمی واقع ہوتی ہے جس سے ذہنی تناؤ میں کمی واقع ہوتی ہے۔
شکر کے نقصانات کے حوالے سے ایک تحقیق میں آسٹریلین ماہرین نے شواہد پیش کیے کہ میٹھے مشروبات کے استعمال سے نوجوانوں میں ردعمل سست اور حافظہ کمزور پڑ سکتا ہے۔
صحت کی عالمی تنظیم کی تجویز کردہ خوراک کے مطابق ایک شخص کی روزانہ کی خوراک میں موجود کل حراروں میں سے شکر کی مقدار 10 فیصد کے برابر ہونی چائیے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں