ٹی آرٹی فور کےالٹرا ہائی ڈیفینشن نشریات پیش کرنے کی تیاریوں میں

ٹی آر ٹی اور ترک الیکٹرانک کمپنی ویسٹل فور کے الٹرا ہائی ڈیفینشین نشریات کی فراہمی کےلیے تعاون کرنے پر آمادہ ہو گئے ہیں

237773
ٹی آرٹی فور کےالٹرا ہائی ڈیفینشن نشریات پیش کرنے کی تیاریوں میں

ٹی آر ٹی اور ترک الیکٹرانک کمپنی ویسٹل فور کے الٹرا ہائی ڈیفینشین نشریات کےلیے تعاون کریں گے۔
ان دونوں اداروں کے درمیان ٹیکنالوجی اور نشریات کو فروغ دینے کی غرض سے ایک تحقیقاتی مرکز قائم کرنے کے لیے معاہدہ طے کیا گیا ہے۔
اس معاہدے پر ٹی آر ٹی کے ڈاریکٹر جنرل شینول گوکا اور ویسٹل الیکٹرانکس کے افسر اعلی احمد ناظف زورلو نے دستخط کیے ۔
اس موقع پر جناب شینول گوکا نے امید ظاہر کی کہ ٹی آر ٹی اپنے نشریاتی تجربے اور ویسٹل کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے تعاون سے عوام کو بہتر تفریحی و معلوماتی پروگرام فراہم کرے گا۔
ویسٹل کے افسر اعلی ناظف زورلو نے بھی کہا کہ ان کا ادارہ ٹی آر ٹی کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پر کافی خوشی محسوس کر رہا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں