ایبولا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دس یزار سے تجاوز کر گئی

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ، لائبیریا، گینی اور سیرا لیئون میں اس وائرس سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد24 ہزار 350 تک پہنچ چکی ہے

261565
ایبولا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دس یزار سے تجاوز کر گئی

مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق ، لائبیریا، گینی اور سیرا لیئون میں اس وائرس سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد24 ہزار 350 تک پہنچ چکی ہے۔
سیرا لیئون مین ایک امریکی طبی ملازم کو بھی اس وائرس سے متاثر ہونے کی بنا پر امریکہ کے ایک اسپتال میں زیر مشاہدہ رکھا گیا ہے۔
اس واقعے کے بعد امریکہ میں ایبولا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہو گئی ہے ۔
دریں اثنا لائبیریا میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ایبولا سے کسی بھی شخص کے متاثر ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔
مغربی افریقہ کے علاوہ اس موذی وائرس سے مالی میں 6، نائیجیریا میں 8، امریکہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ برطانیہ،سینیگال اور اسپین میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک ایک بتائی گئی ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں