سرن: گرانڈ ہاِڈرون کولائیڈر جلد ہی اپنا کام شروع کر دے گا

یورپی جوہری تحقیقاتی مرکز سرن کے روح رواں رالف ہُوئیر نے ہگس بوزن نامی ایٹمی ذرات کی تخلیق میں استعمال کیے جانے والے گرانڈ ہائیڈرون کولائڈر کو دو ہفتے کے اندر دوبارہ سے فعال بنانے کی اطلاع دی ہے

261816
سرن: گرانڈ ہاِڈرون کولائیڈر جلد ہی اپنا کام شروع کر دے گا

یورپی جوہری تحقیقاتی مرکز سرن کے روح رواں رالف ہُوئیر نے ہگس بوزن نامی ایٹمی ذرات کی تخلیق میں استعمال کیے جانے والے گرانڈ ہائیڈرون کولائڈر کو دو ہفتے کے اندر دوبارہ سے فعال بنانے کی اطلاع دی ہے ۔
ہوئیر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دو سال کی انتھک محنت کے نیتجے میں یہ ہائیڈرون کولائڈر دو گنا زیادہ توانائی کی مدد سے فعال ہو جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ اگر قدرت ہمارا ساتھ دے تو اس کاوش سے جدید توانائی کے حصول میں ہمیں نت نئی کامیابیاں ملنے کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ سوئٹزر لینڈ میں 100 کلو میٹر زیر زمین موجود ہائڈرون کولائڈر 27 کلومیٹر طویل ہے جسے 271 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچانے میں سرن کو گزشتہ دسمبر میں کامیابی حاصل ہوئی تھی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں